22 جنوری، 2019، 12:01 PM

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹ ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیارہ ایک مکان کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں چھوٹا طیارہ ایک مکان کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق حادثہ ریاست اوہائیو کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جب نجی ائیر فیلڈ سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ علاقے کے ایک گھر کے یارڈ میں جا گرا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد اس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ حادثے میں گھرکے لوگ محفوظ رہے جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں سوار دیگر افراد سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

News ID 1887494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha